15 دسمبر 2014 - 05:24
روس: مشرق وسطی میں کشیدگي کے خاتمے پر تاکید

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے مشرق وسطی میں کشیدگي کے خاتمے کے لۓ فوری طور پر اقدامات انجام دیۓ جانے پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سرگئي لاوروف نے اتوار کے دن اٹلی کے دارالحکومت روم ( Rome) میں اپنے امریکی ہم منصب جان کیری سے ملاقات میں کہا کہ مشرق وسطی کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جانا ضروری ہے اور اس بات کا اطمینان بھی پیدا کیا جانا چاہۓ کہ صورتحال مزید ابتر نہیں ہوگي۔
اس رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری اتوار کے دن روم پہنچے جہاں وہ یورپ کی قیادت میں ازاد فلسطینی ریاست کی تشکیل سے متعلق کی جانے والی کوششوں اور اقوام متحدہ میں اس مسئلے سے متعلق بحث کے سلسلے میں میٹنگز کرنا چاہتےہیں۔ جان کیری کے ساتھ اٹلی پہنچنے والے امریکی حکام نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن یورپ کے موقف سے مزید آگاہ ہونا چاہتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169